ابنا: بریگیڈیر جنرل احمد وحیدی نے تہران میں آج نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران شام اور ترکی کے درمیان حالیہ کشیدگي ، خاص طور سے ، اس سلسلے میں نیٹو کے موقف کے پیش نظر کہا کہ ایران یہ چاہتا ہے کہ دونوں ممالک اپنے مسائل بات چیت کے ذریعہ حل کریں۔ان کا کہنا تھا کہ شام کے خلاف نیٹو کا سخت موقف اس کے سیاسی موقف کی بنا پر ہے اور شام کے بارے میں مغربی ممالک کا موقف غلط اور ناقابل قبول ہے۔بریگیڈیر جنرل احمد وحیدی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ بیرونی افواج کی موجودگي علاقے کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے کہا کہ دو اسلامی ممالک شام اور ترکی کے تعلقات کو مغربی ممالک سے متاثر نہیں ہونا چاہیے۔......./169
26 جون 2012 - 19:30
News ID: 325245
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیردفاع احمد وحیدی نے کہا ہے کہ شام اور ترکی کی سرحدوں پر کشیدگي ہرگز علاقے کی امن و سلامتی کے حق میں نہیں ہے۔